هفته,  23 نومبر 2024ء
پاکستان کا رمضان المبارک کے دوران مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کا مطالبہ

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے ماہ رمضان میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ غزہ میں شہریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں، غزہ کے متاثرین کو فوری امداد اور طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، ہم غزہ میں ماہ صیام کے دوران فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں آزادی سے نماز ادا کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں کے بعد سے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں میں 30 ہزار 717 فلسطینی شہید اور 72 ہزار 156 زخمی ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں