بدھ,  27 نومبر 2024ء
گوشت، دودھ اور چینی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری،دیکھیں خبر

کراچی(نیوز ڈیسک)کمشنر کراچی نے بدھ کو اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی ہدایت پر پرائس کنٹرول پروگرام شروع کیا گیا ہے جس کے تحت انتظامیہ پرائس لسٹ کے ذریعے قیمتوں کی نگرانی کرے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیری فارم کے دودھ کی قیمت 180 روپے، ہول سیل 188 روپے اور ریٹیل 200 روپے فی لیٹر جبکہ چینی کی ہول سیل قیمت 123 روپے فی کلو اور پرچون قیمت 130 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح ایکس فلور مل کے آٹے کی قیمت 120 روپے، تھوک 123 روپے اور پرچون 128 روپے ہے جبکہ فائن ایکس فلور مل کے آٹے کی قیمت 130 روپے، ہول سیل 133 روپے اور پرچون 138 روپے ہے، مل کے آٹے کی پرچون قیمت 140 روپے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بکرے کے گوشت کی قیمت 1700 روپے، بھیڑ کے گوشت کی قیمت 1450 روپے اور بھینس کے گوشت کی فی کلو قیمت 1590 روپے مقرر کی گئی ہے۔

زندہ فارمی مرغی کی قیمت 366 روپے، ہول سیل 378 روپے اور پرچون 386 روپے ہے جبکہ مرغی کے گوشت کی قیمت 598 روپے فی کلو گرام ہے۔

کریانہ اور بیکری آئٹمز کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں