منگل,  20 اکتوبر 2026ء
فیلڈ مارشل اہم دورے پر تہران پہنچ گئے: ایرانی میڈیا

تہران(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچ گئے ہیں۔

ایرانی خبر رساں ادارے پریس ٹی وی اور بی بی سی کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ دوراہ ایران کے لیے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی ایران پہنچے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے ساتھ ساتھ فیلڈ مارشل بھی ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

جنگ بندی کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر کا تہران کا یہ پانچواں سرکاری دورہ ہے۔

بم کے لیے ’ماں‘ لفظ کا استعمال، ایران نے امریکا کو وحشی تہذیب قرار دے دیا

اس سے قبل دو ستمبر کو اپنے دورۂ ایران کے دوران انھوں نے صدر مسعود پزشکیان، سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی، پارلیمان کے سپیکر محمد باقر قالیباف، وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور وزیرِ داخلہ سکندر مومنی سے ملاقاتیں کی تھیں۔

عاصم منیر کی آمد سے ایک گھنٹہ قبل ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اس ملاقات کا بنیادی مقصد ’دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ تعاون کو مضبوط بنانا‘ ہے۔

مزید خبریں