اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پارلیمنٹ نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کی کثرت رائے سے توثیق کردی۔ اجلاس میں دونوں قرار دادیں وفاقی وزیر طارق فضل چوھدری نے پیش کیں۔
برطانیہ میں تاریخ رقم: پارلیمنٹ کی نشست پر باحجاب صومالیہ نژاد ساگل عبدی ولی منتخب
مشترکہ اجلاس میں ایمرجنسی اور گورنرراج کے نفاذ کا صدارتی فرمان پیش کیا گيا، صوبے میں ایمرجنسی کے نفاذکی تحریک کے حق میں 214 اور مخالفت میں 56 ووٹ آئے۔
ایوان میں وزیراعظم کی اپوزيشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ملاقات ہوئی جس میں وزیر اعظم نے دوبارہ مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کا تقرر ایک سال سے تعطل کا شکار ہے، اس اہم آئینی ضرورت پر کسی کو سیاست نہیں کرنی چاہیے۔











