اتوار,  22 نومبر 2026ء
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائیاں، کروڑوں ڈالر مالیت کی منشیات برآمد

راولپنڈی:(روشن پاکستان نیوز) پاکستان نیوی کے جہاز یرموک نے بحیرہ عرب میں پاکستانی ساحل سے دور دو کامیاب انسدادِ منشیات کارروائیاں کیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں منشیات قبضے میں لے لی گئیں۔

نیویارک میں خسرے کی وبا پھیل گئی، ہنگامی حالت نافذ

 آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نیوی کی کارروائیوں کے دوران دو کشتیوں کو  روکاگیا، کشتیوں کے خفیہ خانوں سے تقریباً 850 کلو آئس اور 2 ہزار کلو چرس برآمد کی گئی۔

قبضے میں لی گئی منشیات کی مالیت تقریباً 9 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہے، منشیات کو مزید تلفی اور قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ حکام کے سپرد کیا جائے گا ۔

مزید خبریں