پشاور(محب) خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے، جس کے لیے 10 نکاتی ایجنڈا مرتب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں مختلف اہم انتظامی اور پالیسی امور پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے لیے فنڈز کے اجرا، ضلعی سطح پر سی ٹی ڈی کے قیام اور پشاور ریجنل سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز کی تعمیر سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔
پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ انہوں نے پاکستان کے ساتھ رہنا ہے یا افغانستان کے ساتھ، عطا تارڑ
کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں وفاقی حکومت کی جانب سے چینی کی برآمد کا معاملہ بھی شامل ہے، جس پر صوبائی کابینہ غور کرے گی۔
اس کے علاوہ سابق فاٹا کے طلبہ کے لیے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کی پالیسی بھی کابینہ کے سامنے پیش کی جائے گی۔
اجلاس میں ایجنڈے میں شامل دیگر امور پر بھی غور اور فیصلے متوقع ہیں۔











