هفته,  23 نومبر 2024ء
آ ج ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں خبر میں

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سردرہے گا۔تاہم شمال مغربی/جنوبی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔

اسلام آباد
اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

بلوچستان
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدیدسرد رہے گا۔ تاہم کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ سیف اللہ ، زیارت، تربت ، نوکنڈی،ژوب،قلات، خضدار، چاغی، پنجگور، واشک، دالبندین، خاران اورگوادر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔

پنجاب
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان۔تاہم مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرداور خشک رہے گا۔

سندھ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

خیبر پختونخواہ
 صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔

گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود/ابر آلود اور موسم خشک رہے گا۔

کشمیر
کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود/ابر آلود اور موسم خشک رہے گا۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم 
ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود اورموسم خشک رہا ۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: دیر(اپر ، لوئر 12) ، دروش 11، کالام08، سیدو شریف 07، میرکھانی ،چترال 06، مردان 03،چراٹ 01،پنجاب: اسلام آباد( ایئر پورٹ) 03 ،اٹک 02 اور بوکڑہ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ برفباری (انچ): دروش 05، کالام04، میرکھانی 03، چترال 2.4اور دیر میں 02انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔
آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ ، کالام منفی 10، قلات منفی 06، کوئٹہ( سمنگلی) ، مالم جبہ منفی 05، استور منفی 04، اسکردو،گوپس اورمیر کھانی میں منفی 03سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں