اتوار,  22 دسمبر 2024ء
سپریم کورٹ بنیادی انسانی حقوق کی محافظ ہے ۔شیر افضل مروت

اسلام آباد (سدھیر احمد ) پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر شیر افضل مروت ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو انتخابی عمل سے باہر رکھنے اور بلا چھننے کی کوششیں ہو رہی ہیں،سپریم کور ٹ بنیادی انسانی حقوق کی محافظ ہے،ہم صاف و شفاف انتخابات اور لاپتہ افراد کے حوالے سےسپریم کورٹ گئے۔

ہم عدالتوں کی عزت و احترام کرتے ہیں مگر فاضل چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی ٰ کے ریمارکس سن کر پاکستان تحریک انصاف شدیدرنج و غم میں ہے، عدالتیں مت بھولیں کہ توہین عدالت کے نوٹس جاری کرکے وکلاء کو ڈرایا نہیںجا سکتا ہے۔

،آر او ز نے پی ٹی آئی کے بارہ سو سے زائد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے ہیں،کیا یہ چیف جسٹس آف پاکستان کی ذمہ داری نہیں ہے کہ ان کے تعینات کردہ آر اوز نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے،یہ اقدام پاکستان تحریک انساف کو انتخابی عمل سے باہر رکھنے کی کوشش ہے

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ ہم سے بلا چھننے کی کوششیں ہو رہی ہیں،سب سے پہلے الیکشن کمیشن نےبد نیتی پر مبنی حکم جاری کیا اور بلےکا نشان ہم سے چھیننے کی کوشش کی، چونکہ ہمارے انٹرا پارٹیز انتخابات پشاورمیں ہوئے تھے لہذاٰ ہم نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔

، پشاور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے ہماری درخواست سننے کے بعد حکم امتناعی جاری کیا،نو جنوری کو ہمارا کیس مین ڈویژن بینچ کے سامنے لگا ہوا ہے مگر الیکشن کمیشن کو جلدی پڑ گئی کہ پی ٹی آئی کو بلے کا نشان کیوں مل گیا ہے۔

لہذاٰ وہ پشاور ہائیکورٹ میں پہنچ گیا اورسنگل بینچ نے الیکشن کمیشن کی اپیل پر ہمیں سنے بغیرحکم امتناعی ختم کروا دیا، اگرپشاور ہائیکورٹ یا الیکشن کمیشن نو جنوری تک انتظار کر لیتے تو کونسا آسمان نیچے گر پڑنا تھا،نو تاریخ کو پورے مقدمے کا فیصلہ ہو جاتا، سپریم کورٹ آف پاکستان کہتی ہے کہ ہم نے صاف و شفاف انتخابات کروانے کا حکم دیا ہے۔

سنگل بینچ کے اوپر سنگل بینچ بیٹھ جاتا ہے پتہ نہیں یہ کیا ہو رہا ہے، سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت دنیا بھر میں لائیو دکھائی جاتی ہے اور ہمارے وکلاء کو بار بار توکا جاتا ہے اور انہیں بات نہیں کرنے دی جاتی۔

مزید خبریں