منگل,  01  ستمبر 2026ء
روسی فوج میں بھرتی227 بھارتی شہریوں میں سے 51 یوکرین جنگ میں ہلاک ہوگئے

ماسکو(روشن پاکستان نیوز) روسی فوج میں بھرتی227 بھارتی شہریوں میں سے51 یوکرین جنگ میں ہلاک ہوگئے۔

بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مصری نے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ روسی فوج میں شامل 51 بھارتی شہری یوکرین جنگ میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

بھارتی سیکرٹری خارجہ نے بتایا کہ روسی فوج میں شامل 139 بھارتی شہریوں کو فارغ کیا جاچکا ہے۔

روس کا خیال ہے ایران جنگ سے امریکا کمزور ہوا، پیوٹن یورپ میں کارروائیاں تیز کرسکتے ہیں: امریکی انٹیلی جنس

بھارتی سیکرٹری خارجہ کے مطابق  روسی فوج میں اب بھی تقریباً 2  درجن بھارتی شہری موجود ہیں۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت میں بڑھتی بے روزگاری کی وجہ سے بھارتی نوجوان روسی فوج میں شامل ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے روس میں بھرتی افراد کی واپسی کیلئے مودی حکومت کو ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں