اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے صحافیوں اور دیگر میڈیا ورکرز کو تنخواہوں کی عدم اور تاخیر سے ادائیگی کے معاملے پر قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔
نوٹس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی توجہ اس مسئلے کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا گیا کہ بعض ٹی وی چینلز مبینہ طور پر سرکاری اشتہارات اور دیگر ادائیگیاں وصول کرنے کے باوجود صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو بروقت تنخواہیں ادا نہیں کر رہے۔ سحر کامران نے میڈیا ورکرز کے لیبر حقوق پر مؤثر عملدرآمد اور پیمرا کی ریگولیٹری ذمہ داریوں پر بھی سوالات اٹھاتے ہوئے وزیر اطلاعات سے قومی اسمبلی میں وضاحت اور بیان دینے کا مطالبہ کیا۔
اسلام آباد: آبنائے ہرمز کشیدگی، پاکستان کی ثالثی امن کی نئی امید قرار: سحرکامران
انہوں نے کہا کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے میڈیا ورکرز اور ان کے خاندانوں کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے، اس لیے بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے تاکہ صحافی مالی تحفظ اور ذہنی سکون کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے سکیں۔











