پیر,  31  اگست 2026ء
سوشل میڈیا نے میری منگنی اور شادی کروادی کسی شہزادی کو نہیں‌ جانتا، بلاول بھٹو

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا نے میری منگنی اور شادی کروادی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ سوشل میڈیا نے میری منگنی اور شادی کروادی ہے پر میں کسی شہزادی گلوریا کو نہیں جانتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ باتیں اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے کی جارہی ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ میری شادی سے متعلق کوئی بھی بات ہوئی تو میرے اہلخانہ اس بات کا اعلان کریں گے آپ سوشل میڈیا تماشہ پر نہیں اصل ایشوز پر دھیان دیں۔

پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ اپوزیشن جماعتوں، بالخصوص پی ٹی آئی سے رابطے بحال کئے جائیں: سلمان اکر م راجہ

واضح رہے کہ دو روز سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ بلاول بھٹو کی منگنی کے لیے آصف علی زرداری آسٹریا روانہ ہوچکے ہیں اور شادی بھی دسمبر میں ہوگی تاہم میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ان خبروں کی تردید کی تھی۔

اب خود بلاول بھٹو نے آکر ان افواہوں کی حقیقت بیان کردی ہے۔

مزید خبریں