اتوار,  09  اگست 2026ء
اے ٹی ایم سے 53 لاکھ چوری کا ڈراپ سین، کون ماسٹر مائنڈ نکلا؟

کراچی(روشن پاکستان نیوز) شہر قائد کے ایک بینک کے اے ٹی ایم سے 53 لاکھ 70 ہزار روپے چوری کی واردات کا ڈراپ سین ہو گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں ایک بینک کے اے ٹی ایم سے 53 لاکھ 70 ہزار روپے چوری کا ڈراپ سین ہو گیا اور بینک کا آپریشن منیجر ہی اس چوری کا ماسٹر مائنڈ نکلا، جس کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم نے برقع اور ماسک پہن کر اے ٹی ایم میں اتنی بڑی واردات کی اور نظروں سے بچنے کے لیے اے ٹی ایم بوتھ میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے پر ببل گم لگائی۔

تاہم برقع، ماسک اور ببل گم بھی ملزمان کو نہ بچا سکی۔ آرام باغ پولیس نے واردات کے صرف 24 گھنٹے کے اندر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

لکی مروت؛ پولیس رائیڈراسکواڈ پرنامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک اہلکار شہید، دوسرا زخمی

پولیس کا کہنا ہے کہ تیکنیکی بنیادوں، ہیومن انٹیلی جنس اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا۔

پولیس نے بینک کے آپریشنز منیجر ارسلان کی گرفتاری کے بعد اس کے ساتھی ریحان بھی گرفتار کر لیا۔ آرام باغ پولیس نے ملزمان سے 29 لاکھ 74 ہزار روپے کی ریکوری بھی کر لی ہے۔

مزید خبریں