اسلام آباد(کرائم رپورٹر) اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں قائم ایک مائنڈ ریہیب سنٹر میں مبینہ تشدد کے باعث نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ سامنے آ گیا۔ متوفی کے والد نے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے۔
درخواست کے مطابق نوجوان کو جون میں بحالی مرکز میں داخل کرایا گیا تھا، تاہم ایک ماہ تک اہلخانہ کو اس سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ والد کا کہنا ہے کہ 9 جولائی کو انہیں اطلاع دی گئی کہ ان کے بیٹے کو ڈینگی ہو گیا ہے، لیکن جب وہ مرکز پہنچے تو معلوم ہوا کہ ان کا بیٹا جاں بحق ہو چکا ہے۔ درخواست میں یہ بھی مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ متوفی کے جسم پر مبینہ تشدد کے نشانات موجود تھے۔
اسلام آباد پولیس کا کریک ڈاؤن، منشیات اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 21 ملزمان گرفتار
درخواست کے مطابق واقعے کے بعد بحالی مرکز کا عملہ سنٹر بند کر کے فرار ہو گیا، جبکہ مرکز کے مالک ڈاکٹر حمزہ بھی منظرِ عام سے غائب ہیں۔ پولیس نے درخواست وصول کر لی ہے اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔











