اتوار,  12 جولائی 2026ء
اسلام آباد پولیس کا کریک ڈاؤن، منشیات اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 21 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(سعد عباسی) اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 21 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر جاری “نشہ! اب نہیں” اور “اسلحہ سے پاک اسلام آباد” مہم کے تحت پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں۔ پولیس کے مطابق منشیات کے خلاف آپریشنز میں 7 ملزمان گرفتار کیے گئے، جن کے قبضے سے 1697 گرام آئس، 1185 گرام چرس، 570 گرام ہیروئن اور 30 بوتلیں شراب برآمد کی گئیں۔

پمز اسپتال میں مریضوں کو لوٹنے والا دو رکنی گروہ گرفتار

اسی طرح غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 15 ملزمان کو حراست میں لیا گیا، جن کے قبضے سے 13 پستول، 2 گنیں اور ایک رائفل برآمد ہوئی۔

ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے کہا کہ منشیات فروشی، غیر قانونی اسلحہ اور اسلحہ کی نمائش میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

مزید خبریں