اتوار,  12 جولائی 2026ء
لوئر ٹوپا چوک پر شدید ٹریفک جام، شہری نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹریفک بحال کر دی

مری(روشن پاکستان نیوز) لوئر ٹوپا چوک پر شدید ٹریفک جام کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جہاں ٹریفک کی روانی کئی گھنٹوں تک متاثر رہی۔ شہریوں نے ٹریفک کے مؤثر انتظامات نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔

سیاح کے مطابق وہ تقریباً 40 منٹ سفر کے بعد گاڑی سے اتر کر پیدل لوئر ٹوپا چوک پہنچا تو دیکھا کہ چوک کے چاروں اطراف سے ٹریفک بلاک تھی۔ موقع پر ٹریفک اہلکار کی عدم موجودگی کے باعث گاڑیاں ایک دوسرے کا راستہ روک کر کھڑی تھیں، جس سے صورتحال مزید خراب ہو گئی۔

سیاح نے اپنی مدد آپ کے تحت رضاکارانہ طور پر ٹریفک وارڈن کا کردار ادا کیا اور تقریباً 15 سے 20 منٹ کی مسلسل کوششوں کے بعد دونوں اطراف سے ٹریفک کو بڑی حد تک بحال کر دیا۔ شہری کے مطابق اس دوران انہوں نے 100 سے زائد گاڑیوں کو راستہ فراہم کیا۔

اسلام آباد: 9 محرم الحرام کا خصوصی ٹریفک پلان جاری، متعدد شاہراہیں بند، متبادل راستے متعین

ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک بحالی کے عمل میں کسی متعلقہ اہلکار نے موقع پر پہنچ کر مدد نہیں کی، جبکہ مری مال روڈ کی جانب جانے والا راستہ بند ہونے کے باعث انہیں واپس جانے کا فیصلہ کرنا پڑا۔

سیاحوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مری اور گردونواح کے اہم مقامات پر، خصوصاً رش کے اوقات میں، ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے تاکہ سیاحوں اور مقامی افراد کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔

سیاحوں مزید کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد، غلط پارکنگ سے گریز اور ایک دوسرے کو راستہ دینے سے ٹریفک جام کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں