مفاہمت کی سوچ کے ساتھ بلوچستان میں حکومت چلائیں گے،بلاول بھٹو

کوئٹہ (روشن پاکستان نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارلیمان کے باہر بیٹھے اسٹیک ہولڈرز کو انگیج کریں گے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سرفراز بگٹی بلامقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم مفاہمت کی سوچ کے ساتھ بلوچستان میں حکومت چلائیں گے، اس صوبے کے مسائل کوئی ایک شخص یا سیاسی جماعت حل نہیں کرسکتی۔

مزیدپڑھیں:عوامی نیشنل پارٹی نےپارلیمانی الیکشن کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کر لیا

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ سرفراز بگٹی بطور وزیراعلیٰ بلوچستان اپنا پہلا دورہ گوادر کا کریں گے، وہاں جو بھی نقصان ہوا ہے، عوام کو ریلیف دینے کا اعلان کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سندھ اور بلوچستان میں حکومت سنبھال رہی ہے، پارلیمان کے باہر بیٹھے اسٹیک ہولڈرز کو انگیج کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے سوات اور وزیرستان میں دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔

مزید خبریں