هفته,  04 جولائی 2026ء
امریکا ایران جنگ میں تاریخی اسٹریٹجک شکست سے دوچار ہوا، معروف تجزیہ کار

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) معروف امریکی خارجہ پالیسی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ جنگ میں شکست کھا چکا ہے اور اسے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی اسٹریٹجک ناکامی کا سامنا ہے۔

ایک عالمی نشریاتی ادارے کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کے لیے اب ایران کے معاملے سے آگے بڑھنا آسان نہیں ہوگا۔ ان کے مطابق جنگ کے نتائج نے خطے میں امریکی اثر و رسوخ، ساکھ اور مستقبل کی حکمت عملی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ممکنہ طور پر ایران کے معاملے کو پسِ پشت ڈالنے اور دیگر داخلی و عالمی معاملات پر توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کریں گے، تاہم ایران کے ساتھ تنازع کے اثرات طویل عرصے تک برقرار رہ سکتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مودی کے زخم پھر تازہ کردیے

انہوں نے کہا کہ اس جنگ نے نہ صرف امریکا کی عسکری اور سفارتی پالیسی کو متاثر کیا بلکہ مشرقِ وسطیٰ میں طاقت کے توازن پر بھی گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔

دوسری جانب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی بدستور برقرار ہے، جبکہ خطے میں امن و استحکام اور توانائی کی عالمی ترسیل سے متعلق خدشات بھی موجود ہیں۔ مبصرین کے مطابق کسی بھی نئی کشیدگی کے اثرات عالمی معیشت اور علاقائی سلامتی پر پڑ سکتے ہیں۔

تجزیہ کار کے اس مؤقف کو ان کی ذاتی رائے قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ امریکا اور ایران کی جانب سے جنگ کے حتمی نتائج سے متعلق کوئی مشترکہ سرکاری موقف سامنے نہیں آیا۔

مزید خبریں