شدید دھند،بارش کے باعث موٹروے پر 200گاڑیاں ٹکراگئیں

اسلام آباد،کلرکہار(راجہ اسرارحسین سے)کلرکہارمیں شدیددھنداوربارش کے باعث پھسلن سے موٹروے پرمتعددگاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کے باعث ایک گاڑی کوآگ لگ گئی،موقع پرموجودلوگوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی میں پھنسے لوگوں کونکال لیا۔

تفصیلات کے مطابق کلرکہارمیں شدیددھنداوربارش کے باعث پھسلن سے موٹروے پرمتعددگاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔

شدیددھندکے باعث دوسوسے زائدگاڑیوں میں تصادم ہوا،حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے باعث ایک گاڑی کوآگ لگ گئی،موقع پرموجودلوگوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی میں پھنسے لوگوں کونکال لیا۔

ذرائع کے مطابق حادثہ کلرکہارکے پہاڑی سلسلہ سے پہلے پیش آیا،حادثہ تیزرفتاری اورلاپروہی کی وجہ سے ہوا،جس مقام پریہ حادثہ ہوا،وہاں کوئی حفاظتی انتظام نہیں کیاگیاتھا۔

ادھرترجمان موٹروے ایم 2بلکسر سے للہ تک اوراسلام آبادسے کوٹ مومن تک شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ۔

ترجمان موٹروے پولیس نے ایک بیان میں کہاکہ موٹروے ایم 2بلکسر سے للہ تک شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ۔
موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچائو اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے ۔

بیان میں کہاگیاکہ شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں،اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں۔

ترجمان نے کہاکہ گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں ۔تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔

ترجمان موٹروے پولیس نے کہاکہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق اس کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افیشل سوشل میڈیا اکائونٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔

مزید خبریں