اتوار,  07 جون 2026ء
اوورسیز پاکستانیوں کے لیے نیا پروگرام متعارف

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے “سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام” سے متعلق اہم معلومات جاری کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومتِ پاکستان کے ادارے بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے “سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام” سے متعلق اہم تفصیلات جاری کر دیں۔

ادارے کے مطابق یہ پروگرام اوورسیز پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے متعارف کرایا گیا ہے تاکہ وہ قانونی ذرائع سے ترسیلاتِ زر پاکستان بھیجیں۔

مذکورہ پروگرام کے تحت بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو ہر ریمیٹنس پر پوائنٹس دیے جاتے ہیں، جنہیں مختلف سرکاری و نجی خدمات کے حصول میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اسلام آباد: اگیگا فیڈرل کا بجٹ سے قبل احتجاجی دھرنے کا اعلان

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس پروگرام میں چار درجات متعارف کرائے گئے ہیں، جن میں گرین، گولڈ، پلاٹینم اور ڈائمنڈ شامل ہیں۔ ان درجات کا تعین سالانہ ترسیلاتِ زر کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

مزید خبریں