راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)پاکستان سپر لیگ کے کل راولپنڈی میں ہونے والے 2 میچز بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
پشاور زلمی اور لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کل پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔
دونوں میچز کے لیے ایک ہی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، اگر ہفتے کو دونوں میچ نہیں کھیلے گئے تو شائقین کو ٹکٹ کی مکمل رقم واپس کر دی جائے گی اور اگر ایک میچ بھی کھیلا گیا تو کوئی رقم واپس نہیں کی جائے گی۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں کل دن بھر بارش کی پیشگوئی ہے جب کہ بارش کے باعث ٹیموں کا پریکٹس سیشن آج نہیں ہوسکا۔