جمعرات,  21 مئی 2026ء
گلوبل صمود فلوٹیلا کے تمام گرفتار ارکان اسرائیلی قید سے رہا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) گلوبل صمود فلوٹیلا کے تمام گرفتار ارکان اسرائیلی قید سے رہا کردیے گئے جس کی تصدیق اسرائیلی حکام کی جانب سے کردی گئی ہے۔

امریکا میں مقیم فلسطینیوں کی تنظیم عدالہ کا کہنا ہےکہ امدادی کارکنوں کو اسرائیل بدر کیا جارہا ہے۔

 ترکیے کے وزیر خارجہ کے مطابق امدادی کارکنوں کو ترکیے منتقل کیا جارہا ہے۔

خیبرپختونخوا میں بند سی این جی سٹیشنز کھولنےکیلئے وفاق اور صوبائی حکومت کے مذاکرات کامیاب

خیال رہے کہ اسرائیلی فورسز کی حراست میں فلوٹیلا ارکان پر شدید جسمانی اور نفسیاتی تشدد کیا گیا ، ٹیزر گنز اور ربڑ کی گولیاں چلائی گئیں، متعدد خواتین شرکا کے حجاب اسرائیلی اہلکاروں نے زبردستی اتار دیے۔

دوسری جانب انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلی وزیر بین گویر نے بدسلوکی کی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں دیکھا گیا کہ گرفتار امدادی کارکن گھٹنوں کے بل زمین پر بیٹھے ہیں۔

غزہ امداد لے جانے والے بحری قافلے میں پاکستان کے سعد ایدھی سمیت 400 سے زائد اراکین کو اسرائیلی فورسزکو غیر قانونی حراست میں لیا تھا جس کے بعد پاکستان سمیت کئی ممالک نے مذمتی بیان جاری کیے تھے۔

مزید خبریں