واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اُن کے اہلخانہ اور اُن کےکاروبار کو ٹیکس معاملات سے متعلق جاری تحقیقات اور آڈٹس سے ہمیشہ کے لیے استثنیٰ مل گیا۔
محکمہ انصاف کے ایک صفحے پر مشتمل دستاویز میں امریکی حکام کو ٹرمپ، اُن کے خاندان والوں اور اُن کےکاروبار کے خلاف ٹیکس دعوؤں پر ہمیشہ کے لیے کارروائی یا قانونی پیروی سے روک دیاگیا ہے۔
یہ استثنیٰ اُن تحقیقات پر بھی لاگو ہوگی جو اِس وقت زیرِ التوا ہیں یا مستقبل میں زیر غور آسکتی ہیں۔
اینگلو عریبک ہائیر سیکنڈری اسکول راولپنڈی نے DPS کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ جیت لیا
ڈیموکریٹ رہنماؤں نے اس اقدام پر سخت تنقید کرتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ پر بدعنوانی اور ذاتی مفادات کے تحفظ کا الزام لگایا ہے اور کہا ہےکہ صدر ٹرمپ نے اپنے اور اپنے پورے خاندان کے لیے ٹیکس میں خصوصی رعایت حاصل کر لی ہے۔
قانونی ماہرین کے مطابق اب صدر ٹرمپ اپنی مرضی سے ٹیکس دیں گے اور کوئی اُن سے کچھ نہِیں پوچھ پائے گا اور یہ کہ ٹرمپ کو ٹیکس ذمہ داریوں سے استثنیٰ دینا غیر آئینی ہوگا۔











