آندھرا پردیش(روشن پاکستان نیوز) بھارت میں نوجوان نشئی موبائل ٹاور پر چڑھ گیا اور انوکھی فرمائش کردی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے ضلع پرکاسم میں پیش آیا جہاں ہنومانتھو نامی نوجوان شہری موبائل فون کے ٹاور پر چڑھ گیا۔
ہنومانتھو نے ٹاور پر چڑھنے کے بعد چیخ و پکار شروع کردی جس کے بعد لوگ جمع ہوگئے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نوجوان نے ٹاور پر چڑھنے کے بعد نشہ دینے کا کہنے لگا، نوجوان نے کہا کہ زمین پر آکر گر جاؤں گا مجھے ایک پیکٹ گانجا دیا جائے۔
ہنومانتھو ٹاور پر بہت انچائی پر موجود تھا جسے نیچے آنے کا کہا گیا لیکن وہ ہر بار انکار کردیتا تھا۔
واقعے کا علم ہوتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے بھی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے نوجوان کو نیچے آنے پر راضی کرنے کی کوششیں شروع کی اور سخت محنت کے بعد پولیس نوجوان کو ٹاور سے باحفاظت اتارنے میں کامیاب ہوئے، جس کے بعد نوجوان کو طبی معائنے اور علاج کے لیے قریبی سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کی جانب سے شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ یا تو نوجوان جذباتی پریشانی کا شکار ہو سکتا ہے یا پھر نشے عادی ہے۔











