سعودی وزارت حج و عمرہ نے 31 مئی 2026 سے عمرہ سیزن کے آغاز کا اعلان کر دیا

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی وزارت حج و عمرہ نے 31 مئی 2026 سے عمرہ سیزن کا اعلان کیا ہے جبکہ مقامی عمرہ زائرین یکم جون 2026 سے نسک ایپلی کیشن کے ذریعے عمرہ پرمٹ حاصل کرکے مکہ مکرمہ میں داخل ہوسکیں گے

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے حج بیت اللہ کے فوری بعد نئے عمرہ سیزن کا اعلان کیا ہے جو 31 مئی سے شروع ہو رہا ہے وزارت نے عمرہ کپمنیوں اور بیرون ملک ایجنٹس پر زور دیا کہ وہ منظور شدہ شیڈول کی پابندی کریں۔ وزارت کی جانب سے جاری کردہ تمام ضوابط اور ہدایات پر عمل کریں تاکہ پورے سیزن کے دوران اعلی معیار کی خدمات کو یقینی بنایا جا سکے

سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ یکم جون سے مقامی عمرہ زائرین نسک ایپ کے ذریعے پرمٹ حاصل کر کے عمرہ کے لیے مکہ مکرمہ داخل ہوسکیں گے۔

مزید خبریں