اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس سیدہ شہربانو نقوی اور ان کے اہل خانہ کے شاہی مہمان کے طور پر ریاض کے دورے کا اہتمام کریں گے۔
یہ اقدام اے ایس پی کے لاہور کے اچھرہ مارکیٹ میں ایک خاتون کو پرتشدد ہجوم سے بچانے کے بہادرانہ عمل کے بعد کیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے یہ بات اے ایس پی سید شہرابانو کو اس وقت بتائی جب وہ سعودی سفیر کی جانب سے سعودی سفارت خانے میں ان سے ملنے آئی تھیں۔
سعودی سفیر نے ان کی بے لوث لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔