اتوار,  17 مئی 2026ء
موٹرویز پر کن گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی؟

لاہور(روشن پاکستان نیوز)  میں موٹرویز پر جانوروں سے لدی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

عید الاضحیٰ کے دوران عوامی تحفظ اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے موٹرویز پر جانوروں سے لدی گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ترجمان سینٹرل ریجن کا کہنا ہے کہ اوورلوڈ اور غیرفٹ گاڑیاں سنگین حادثات کا سبب بن سکتی ہیں، جانوروں سے لدی گاڑیوں کو متبادل اور محفوظ راستوں پر منتقل کیا جائے گا۔

 خواتین کیلئے محفوظ پنجاب میری اولین ترجیح ہے، مریم نواز

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایسی گاڑیوں کے باعث موٹرویز پر متعدد خطرناک حادثات پیش آچکے ہیں، پابندی کا مقصد حادثات کی روک تھام اور موٹرویز پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا ہے۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا پولیس کو انٹری پوائنٹس پر چیک پوسٹس قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سینٹرل ریجن کا کہنا ہے کہ مویشی منڈیوں اور انٹرچینجز کے قریب غیرقانونی پارکنگ کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے، ٹریفک قوانین اور لوڈنگ اسٹینڈرڈز کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

واضح رہے کہ ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا جبکہ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ کل چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں جس کے مطابق عید 27 مئی کو ہوگی۔

مزید خبریں