بدھ,  27 نومبر 2024ء
شہریوں پر کوڑا ٹیکس لگانے کی تیاری کر لی گئی ،دیکھیں

لاہور(روشن پاکستان نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور کے مکینوں پر کچرا ٹیکس لگانے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں۔

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے لاہوریوں پر کچرا ٹیرف لگانے کی سفارشات تیار کرلیں، ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کو سفارشات پیش کردی گئیں۔

سفارشات میں کہا گیا ہے کہ کچرا اٹھانے پر 250 سے 2 ہزار روپے ماہانہ ٹیرف عائد کیا جائے جب کہ کمرشل کے لیے 500 سے 10 ہزار روپے ماہانہ ٹیرف لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ لاہور میں کچرا ٹیرف لگانے سے 12 ارب کا ریونیو حاصل کیا جاسکتا ہے، ریونیو سے سرکاری خزانے پر ایل ڈبلیو ایم سی کے اخراجات کا بوجھ کم ہوگا، ایل ڈبلیو ایم سی کے سالانہ اخراجات 20 ارب تک پہنچ گئے ہیں۔

مزید خبریں