ملبرن(روشن پاکستان نیوز) کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے کہا ہے کہ وہ امن کے بارے میں گفتگو کرکے مسیحیت کے پیغام کو عام کرنا چاہتے ہیں لیکن لوگ ان پر تنقید کے لیے آزاد ہیں۔
خود پر امریکی صدر ٹرمپ کی تازہ ترین تنقید کے بعد پوپ لیو نے کہا کہ کلیسا کا مقصد انجیل اور امن کی تبلیغ ہے، اگر انجیل کی تبلیغ پر کوئی مجھ پر تنقید کرنا چاہتا ہے تو مجھے امید ہے کہ میری بات بھی سنی جائے گی۔
ایران ڈیل پر پیشرفت سے متعلق ٹرمپ کے بیان پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
انہوں نے مزید کہا کہ وہ امن کے بارے میں گفتگو کر کے مسیحیت کے پیغام کو عام کرنا چاہتے ہیں لیکن لوگ ان پر تنقید کے لیے آزاد ہیں۔











