اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)صحافی اسد طور کی وکیل ایمان مزاری نے کہا ہے کہ اسد طور بھوک ہڑتال پر ہیں اور ان کی حالت تیزی سے بگڑ رہی ہے۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت کے حکم پر اجلاس کے بعد اسد کے وکیل ہادی علی چٹھہ نے کہا کہ اسد کی جانب سے ججوں کی توہین کے حوالے سے کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
انھوں نے کہا، ‘صرف یہ پوچھا جا رہا ہے کہ فلاں سے متعلق وی لاگ کیوں؟ پرچی پر لکھے سوالات پوچھے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب وکیل ایمان مزاری کا کہنا ہے کہ پوری تحقیقات کا ججز کی توہین سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسد کو اکاؤنٹ کے پاس ورڈ اور صحافتی ذرائع ظاہر کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
ایمان مزاری نے کہا کہ اسد علی بھوک ہڑتال پر ہیں، ان کی حالت تیزی سے بگڑ رہی ہے۔