اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے القادر ٹرسٹ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر فوری فیصلے کی استدعا کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزاروں کے وکیل نے سزا معطلی کی درخواستوں پر پہلے فیصلہ کرنے پر زور دیا، اس لیے ان درخواستوں کو آج ہی نمٹایا جا رہا ہے۔
ممنوعہ فنڈنگ کیس کاچالان جمع، عمران خان مرکزی ملزم قرار
عدالت نے اپنے تحریری حکم میں مزید کہا کہ چونکہ مرکزی اپیلیں پہلے ہی مقرر ہو چکی ہیں، اس لیے سزا معطلی کی درخواستوں پر فوری فیصلہ ضروری تھا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق سزا معطلی کی درخواستوں کو نمٹاتے ہوئے کیس کی مزید کارروائی متعلقہ اپیلوں کے ساتھ جاری رہے گی۔











