بدھ,  29 اپریل 2026ء
پاک فضائیہ کی جانب سے چینی طیاروں سے بھارتی طیارے گرانے کے بعد چینی کمپنی کے طیاروں کی فروخت دگنی ہوگئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بھارت کے ساتھ جنگ میں پاک فضائیہ کی جانب سے چینی طیاروں کے ذریعے رافیل سمیت بھارتی جنگی طیارے گرانے کے بعد چینی کمپنی کے طیاروں کی فروخت دگنی ہوگئی۔

امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق  چینی طیارہ ساز کمپنی اے وی آئی سی چینگڈو ائیرکرافٹ کارپوریشن کی رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں فروخت تقریباً دوگنی ہو گئی۔

جریدے کے مطابق گزشتہ سال سال کمپنی کی آمدنی 16 فیصد بڑھ کر 11 ارب ڈالرز رہی جبکہ منافع 6.5 فیصد بڑھا جو  کمپنی کی تاریخ کا بلند ترین منافع ہے ۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی کے سنگل انجن ملٹی رول J-10 لڑاکا طیارے گزشتہ سال مئی میں پاکستان اور بھارت کی جنگ کے دوران استعمال ہوئے جس میں پاکستانی فضائیہ  نے ان طیاروں سے فرانسیسی ساختہ رافیل طیاروں سمیت متعدد بھارتی طیارے مار گرائے۔

آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کا سوشل میڈیا پر بھارتی صارف کو کرارا جواب

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تنازع ان مواقع میں سے ایک تھا جب جدید چینی ہتھیاروں کا حقیقی جنگی حالات میں تجربہ کیا گیا۔ بھارت نے بھی جنگ کے دوران طیاروں کے نقصان کا اعتراف کیا تھا تاہم تباہ ہونے والے طیاروں کی تعداد نہیں بتائی گئی۔

مزید خبریں