اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) حکومتِ نے یکم مئی 2026 کو یومِ مزدور (لیبر ڈے) کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ دن سرکاری سطح پر منایا جائیگا اور تمام سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی یکم مئی کو تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق جمعہ کو ملک بھر میں تمام بینک بند رہیں گے۔
ہر سال یکم مئی کو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مزدوروں کی خدمات اور حقوق کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے یومِ مزدور کے طور پر منایا جاتا ہے۔
اسکولوں میں جمعہ کی چھٹی ، وزیر تعلیم کا اہم بیان آگیا
رواں سال یہ تعطیل جمعہ کو ہونے کے باعث ہفتہ اور اتوار کے ساتھ ملا کر سرکاری اور نجی ملازمین کو مسلسل تین دن کی چھٹی ملے گی جس سے ایک طویل ویک اینڈ میسر آئے گا۔











