جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
حکومت کیجانب سےکل نجی و سرکاری اداروں میں ہاف ڈے ڈیوٹی کا فیصلہ ، دیکھیں تفصیل

کراچی (روشن پاکستان نیوز) سندھ حکومت نے کراچی میں کل بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر سرکاری اور نجی اداروں میں ہاف ڈے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت شہر میں اجلاس ہوا جس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں رین ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام بلدیاتی اداروں، انتظامیہ اور اسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا جب کہ کراچی کے سرکاری اور نجی اداروں میں کل آدھا دن ڈیوٹی کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کل بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں، کل دوپہر 2 بجے سے شہر میں بارش کا امکان ہے، دوپہر 2 بجے کے بعد مختلف اوقات میں 3 سے 4 اسپیل بارش کا امکان ہے۔

میئر کے مطابق شہر کے تمام چوکیوں کی صفائی کا کام جاری ہے اور کے ایم سی بارش سے متعلق صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News