جمعه,  24 اپریل 2026ء
بھارتی فوج وسائل کے باوجود پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی، فیلڈمارشل
بھارتی فوج وسائل کے باوجود پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی، فیلڈمارشل

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے گزشتہ سال پہلگام فالس فلیگ سے پہلے ہی ممکنہ بھارتی اشتعال انگیزی پر دو ٹوک مؤقف اپنایا اور دشمن پر واضح کردیا تھا کہ ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

سولہ اپریل 2025 کو اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کی تقریب سے تاریخی خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا تھا کہ بھارتی فوج تمام تر وسائل کے باوجود بھی پاکستان کوشکست نہیں دے سکتی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ کشمیرہماری شہہ رگ تھی اورہماری شہہ رگ ہے، مقبوضہ کشمیر کےعوام غاصب بھارتی فوج کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیرکے تاریخی الفاظ مکمل دفاعی ڈاکٹرائن ہے۔

ایران نے آبنائے ہرمز میں دوست ممالک کو ٹرانزٹ فیس سے استثنیٰ دے دیا

پہلگام واقعے کے بعد بھارتی اشتعال انگیزی کے تناظر میں قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں ملکی سلامتی اور خطے کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بھارت کے حالیہ اقدامات کو غیر منصفانہ، یکطرفہ اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انہیں سختی سے مسترد کیا گیا۔ کمیٹی نے واضح کیا کہ بھارت کا خود کو مظلوم ظاہر کرنے کا بیانیہ اب قابل قبول نہیں رہا۔

قومی سلامتی کمیٹی نے کہا کہ پاکستان اور اس کی مسلح افواج ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، اور کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔

مزید خبریں