هفته,  23 نومبر 2024ء
اڈیالہ جیل میں قیدی کے قتل سے متعلق جیل حکام کیجانب سے بیان جاری

جیل حکام کا کہنا ہے کہ قتل کا واقعہ ذہنی مریضوں کے سیل نمبر 8 میں پیش آیا، قیدی احسن نے دیگر ذہنی مریض قیدیوں پر واٹر کپ سے دیوار کی اینٹ نوچ کر حملہ کیا۔

بیان کے مطابق قیدی کے حملے میں سوئے ہوئے قیدی زخمی ہوئے، زخمی قیدیوں میں اعجاز ربانی، شیراز اور حماد علی شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ تمام زخمی قیدیوں کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمی اعجاز اسپتال میں دم توڑ گیا۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ آئی جی جیل خانہ جات نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، ڈی آئی جی جیل راولپنڈی واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

مزید خبریں