هفته,  18 اپریل 2026ء
کراچی ایئرپورٹ پر “مکہ روٹ” منصوبے سے حج سفر مزید آسان

کراچی (روشن پاکستان نیوز): جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر “مکہ روٹ” منصوبے کے تحت حج کے عمل کو مزید آسان اور سہل بنا دیا گیا ہے، جس کے ذریعے پاکستانی عازمینِ حج کی سعودی امیگریشن اور کسٹمز کی تمام کارروائی پاکستان میں ہی مکمل کر لی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس سہولت کے تحت حجاج کرام کی دستاویزات، امیگریشن اور ضروری کلیئرنس کا عمل کراچی ایئرپورٹ پر ہی مکمل کیا جاتا ہے، جس کے بعد وہ براہ راست سعودی عرب روانہ ہوتے ہیں اور جدہ یا مدینہ پہنچ کر امیگریشن کی طویل قطاروں سے بچ جاتے ہیں۔

پیٹرول سے بھرے 2 مزید بڑے بحری جہاز کراچی پہنچ گئے

حکام کا کہنا ہے کہ “مکہ روٹ” منصوبے کا مقصد عازمینِ حج کو سفر کے دوران سہولت فراہم کرنا، وقت کی بچت کرنا اور ان کے سفر کو زیادہ آرام دہ بنانا ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف ایئرپورٹس پر رش کم ہوتا ہے بلکہ بزرگ اور بیمار حجاج کے لیے بھی آسانی پیدا ہوتی ہے۔

حکام کے مطابق آئندہ سالوں میں اس منصوبے کو مزید وسعت دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ حجاج اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

مزید خبریں