ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حج فلائٹ آپریشن کے شروع ہوتے ہی دس ممالک سے روڈ ٹو مکہ پروگرام کے انہی کے ممالک میں سعودی ایمیگریشن پروسیس کے تحت لاکھوں عازمین حج کو سفری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ آسانی کے ساتھ سعودی عرب پہنچ سکیں۔
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 2017 سے روڈ ٹو مکہ انیشیٹو کا آغاز کیا گیا تھا جس کے ذریعے عازمین حج کو آسان سفری سہولیات کا آغاز ہوا اس سال دس ممالک کے 17 مختلف ائیرپورٹس پر روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت عازمین سفر کر سکیں گے گذشتہ نو سالوں کے دوران 12 لاکھ 54 ہزار 994 عازمین روڈ ٹو مکہ سے سہولت حاصل کر چکے ہیں پاکستان سے لاہور، اسلام آباد اور کراچی ائیرپورٹس سے پاکستانی عازمین حج بھی آسان روڈ ٹو مکہ کے ذریعے آسان سفری سہولیات حاصل کریں گے۔
روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت سعودی حکام ان ایئرپورٹس پر عازمین حج کی امیگریشن اور کسٹمز کلیئرنس کا عمل پاکستان میں ہی مکمل کریں گے، جس سے سعودی عرب پہنچنے پر انہیں دوبارہ امیگریشن کے مرحلے سے نہیں گزرنا پڑے گا۔











