جمعه,  17 اپریل 2026ء
آسٹریلوی ٹیم 15 سال بعد وائٹ بال سیریز کھیلنے بنگلادیش جائے گی، شیڈول کا اعلان

ڈھاکہ(روشن پاکستان نیوز) کرکٹ آسٹریلیا نے بنگلادیش کے خلاف وائٹ بال سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت آسٹریلوی ٹیم 15 سال بعد بنگلادیش کا دورہ کرے گی۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق آسٹریلیا اور بنگلادیش کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان تینوں ون ڈے میچز ڈھاکا میں جب کہ ٹی ٹوئنٹی میچز چٹوگرام میں ہوں گے۔

انگلش کرکٹر بین ڈکٹ نے آئی پی ایل سے دستبرداری کا اعلان کردیا

آسٹریلیا اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے 9 جون کو کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ون ڈے 11 اور تیسرا ون ڈے 14 جون کھیلا جائے گا۔

ون ڈے سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی میچز چٹوگرام اسٹیڈیم میں 17، 19 اور 21 جون کو کھیلے جائیں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق بنگلادیش کے دورے سے قبل آسٹریلوی ٹیم پاکستان کا بھی رخ کرے گی جہاں وہ 3 ون ڈے میچز کھیلے گی۔

مزید خبریں