بدھ,  15 اپریل 2026ء
راولپنڈی کو سرسبز اور خوبصورت بنانے میں ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی پیش پیش

خیابانِ سر سید راولپنڈی میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان پارک کی خوبصورتی میں اضافہ،ہارٹیکلچر ایجنسی کے خصوصی اقدامات

راولپنڈی(عرفان حیدر)  ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کی جانب سے خیابانِ سر سید میں واقع ڈاکٹر عبدالقدیر خان پارک کی خوبصورتی اور دلکشی کو مزید بڑھانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔

پارک میں موسمی پھولوں کی شجرکاری اور سرسبز گھاس کی بحالی کا کام تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ مختلف اقسام کے رنگ برنگے پھولوں کی تنصیب سے پارک کا ماحول نہایت خوشگوار اور دلکش بن گیا ہے، جو شہریوں کے لیے ایک بہترین تفریحی مقام کی حیثیت اختیار کر رہا ہے۔

مزید برآں، پارک میں واکنگ ٹریکس کی مرمت، بیٹھنے کے لیے جدید بینچز کی تنصیب، اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔تمام تفریحی سہولیات کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ شہری خوشگوار ماحول میں پارک سے لطف اندوز ہو سکیں۔

ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی احمد حسن رانجھا نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کو معیاری تفریحی سہولیات فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے ایسے منصوبے جاری رکھے جائیں گے اور عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ پارکوں کی صفائی اور پودوں کی حفاظت میں ادارے کے ساتھ تعاون کریں۔

ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی شہر بھر میں گرین ایریاز کے فروغ اور خوبصورتی کے لیے مسلسل کوشاں ہے تاکہ شہریوں کو صحت مند اور خوشگوار ماحول میسر آ سکے۔

مزید خبریں