بدھ,  15 اپریل 2026ء
سحر کامران کی سینٹ پیٹرک ڈے تقریب میں شرکت، آئرلینڈ کی روایات اور اقدار کی تعریف

اسلام آبا(روشن پاکستان نیوز) رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے آئرلینڈ کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں آئرش عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ کا قومی دن خوشی اور مسرت کا موقع ہے جو اس ملک کی ثقافت، روایات اور تاریخی ورثے کی عکاسی کرتا ہے۔

سحر کامران نے اسلام آباد میں منعقدہ سینٹ پیٹرک ڈے کی تقریب میں شرکت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا ذریعہ بنی۔ انہوں نے آئرلینڈ کی سفیر میری او نیل کی جانب سے دی گئی پرتپاک میزبانی پر شکریہ بھی ادا کیا۔

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی پاکستان کی ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے، سحر کامران

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں اس تقریب میں شرکت کر کے آئرلینڈ کی اقدار، ثقافت اور قومی فخر کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا، جو دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام اور تعاون کی علامت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور آئرلینڈ کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں اور ایسی تقریبات دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط کو فروغ دیتی ہیں۔

مزید خبریں