منگل,  14 اپریل 2026ء
امریکا ایران مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ رواں ہفتے اسلام آباد میں ہونے کا امکان

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) امریکا ایران مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ رواں ہفتے اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے ، جس کے لئے تیاریاں تیز کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ کے تنازع کے مستقل حل کے لیے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کی میزبانی کی پیشکش کر دی ہے۔

پاکستان کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کی تیاریاں تیز ہوگئی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا ایران مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ بھی اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے تاہم مذاکراتی مقام کیلئے دوسرا آپشن عمان یا پھر مشرق وسطیٰ کا کوئی اور ملک ہوسکتا ہے۔

امریکہ اور ایران مذاکرات میں اعتماد کا فقدان

ذرائع نے بتایا کہ امریکا ایران مذاکرات کا دوسراراؤنڈ رواں ہفتے کرانے کی کوششیں جاری ہیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق مذاکرات کا اگلا دور ممکنہ طور پر رواں جمعرات کو ہو سکتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان رابطے برقرار ہیں اور ایک امریکی اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ ممکنہ ڈیل کے حوالے سے اہم پیش رفت ہو رہی ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک معاہدے تک پہنچنے کے لیے براہِ راست بات چیت پر غور کر رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی ان مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاملات میں کافی بہتری آئی ہے۔

مزید خبریں