اسلام آباد(سعد عباسی) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات پر تھانہ پھلگراں پولیس کی غیر قانونی اسلحہ اور منشیات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، 5 اہلکار زخمی
ایس پی رورل ذیشان حیدر کی ہدایت اور ایس ڈی پی او بھارہ کہو سرکل کی نگرانی میں ایس ایچ او محمد زبیر کی ٹیم نے ملزم بابر کو گرفتار کیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پسٹل معہ زندہ روند برآمد ہوئی۔ مزید تفتیش پر ملزم سے 107 گرام آئس اور 627 گرام ہیروئن پاؤڈر بھی برآمد کیا گیا۔
اس سلسلے میں دو مختلف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔











