ملتان (روشن پاکستان نیوز) ہول سیل مارکیٹ میں رمضان المبارک کی آمد سے چند روز قبل ہی ایرانی کھجور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 4 ہزار روپے اضافے کے بعد مارکیٹ میں کھجور 12 ہزار سے بڑھ کر 16 ہزار روپے فی من ہو گئی۔ آڑھتیوں کے مطابق 15 شعبان سے 15 رمضان تک کھجور کا ذخیرہ کیا جاتا ہے، ذخیرہ اندوزی کے باعث مارکیٹ میں کھجوریں کم ہیں اور مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہیں، تاجروں نے کھجوروں سے کولڈ سٹوریج بھر دیے ہیں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ گیا تو کھجوریں20 ہزار روپے ہو گی۔