منگل,  31 مارچ 2026ء
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں کے باعث 18 افراد جاں بحق ،72 زخمی

پشاور(روشن پاکستان نیوز) پی ڈی ایم اے کی جانب سے 25 مارچ سے جاری بارشوں سے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں جانی و مالی نقصانات کی ابتدئی رپورٹ جاری کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث مختلف اضلاع میں اب تک 18 افراد جاں بحق، 72 زخمی ہوئے ہیں۔

ملک کے بیشتر شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری

رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 14 بچے، ایک مرد اور 3 خواتین شامل ہیں، زخمیوں میں 32 مرد، 7 خواتین اور 33 بچے شامل ہیں۔

PDMA رپورٹ کے مطابق بارشوں سے 60 گھروں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 51 کو جزوی اور 9 گھر مکمل منہدم ہوئے ہیں۔

بنوں، پشاور،کوہاٹ، نوشہرہ، باجوڑ، کرم، شانگلہ و دیگر اضلاع میں حادثات ہوئے، متاثرہ اضلاع میں متاثرین کو فوری امدادی سامان فراہم کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

مزید خبریں