هفته,  23 نومبر 2024ء
ملکہ کو معلوم نہیں کہ کتنی غربت ہے، تقریروں کی بجائے غریبوں کی بھوک کا سوچیں، ڈاکٹر یاسمین راشد

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)یاسمین راشد نے لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز تقریروں کی بجائے غریبوں کی بھوک کا سوچیں، غریبوں کے پاس ایک وقت کے کھانے کے پیسے نہیں ہیں۔

یاسمین راشد نے کہا کہ رمضان پیکج نہیں چلے گا، لوگوں کو رمضان کے بعد بھی جینا ہے، لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، ریلیف نہ ملا تو عوام انہیں نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں غربت کو جانتی ہوں، 35 سال سرکاری اسپتال میں کام کیا، لوگوں کے پاس انجکشن خریدنے کے پیسے نہیں ہیں۔

یاسمین راشد نے کہا کہ ایک لاکھ سے زائد ووٹ لینے والی خواتین جیل میں ہیں، تین بار وزیراعظم رہنے والے کی بیٹی دھاندلی کرکے اقتدار میں آئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ جو فارم 45 میں ہارے وہ فارم 47 میں جیت گئے، عدالتیں خاموش تماشائی بنی رہیں، عوام کا مینڈیٹ چرایا گیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ بیچنے والے آج 9 فروری والے ہو گئے ہیں۔ عوام نے 8 فروری کو 9 مئی کے بیانیے کو مسترد کر دیا۔

مزید خبریں