اتوار,  15 مارچ 2026ء
سخت الفاظ بچے کی شخصیت متاثر کرتے ہیں، زاہد احمد

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار زاہد احمد کا کہنا ہے کہ سخت الفاظ بچے کی شخصیت کو متاثر کرتے ہیں۔

اداکار زاہد احمد نے گزشتہ روز پروگرام ’شان سحور‘ میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ڈرامے میں ایسے شخص کا کردار ادا کیا جس کی شخصیت اس وقت ٹوٹ گئی جب اسے بچپن میں بدسلوکی اور دھمکیاں دی گئیں۔

اداکار نے بتایا کہ اس کردار کو ادا کرتے ہوئے والدین کے بارے میں میرا نقطہ نظر بدل گیا۔

کاش مریم نواز کراچی میں بھی آجائیں تو یہاں کا حال اچھا ہوجائے: اداکارہ مومنہ اقبال

اداکار نے کہا کہ اس کردار سے سیکھا کہ سزا یا سخت الفاظ سے بچے کی شخصیت کیسے ٹوٹ سکتی ہے، پرانے زمانے میں والدین سخت پرورش کرتے تھے لیکن میں نے سیکھا کہ بچے کی جذباتی تندرستی بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ بچے کی عزت نفس پر غور کیے بغیر اسے ٹکڑے ٹکڑے نہیں کرسکتے۔

مزید خبریں