اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیراعظم کے ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا مشرف زیدی نےکہا ہےکہ پاکستان ہر وقت اور ہر صورت سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے، ضرورت پڑی تو سعودی عرب کی ہر حال میں مدد کریں گے۔
بین الاقوامی جریدے سےگفتگو میں ترجمان وزیراعظم مشرف زیدی کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی سوال ہی نہیں، ہم ہروقت اور ہرصورت سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہوں گے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سکیورٹی تعاون کوئی نئی بات نہیں، دونوں ممالک طویل عرصے سے ایک دوسرے کے دفاعی مفادات کاخیال رکھتے آئے ہیں۔
ایرانی حملوں کا خدشہ : امریکا کا اپنے شہریوں کو سعودی عرب چھوڑنے کا حکم
ترجمان وزیراعظم مشرف زیدی کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل نے ریاض میں سعودی وزیردفاع سے ملاقات کرکے مشترکہ دفاعی اقدامات پر بات کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ اسحاق ڈار جنگ کے آغاز سے ہی ایرانی وزیرخارجہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔











