خام تیل کی ترسیل میں رکاوٹ کے خدشات، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) خام تیل کی ترسیل میں رکاوٹ کے خدشات کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

اب سے کچھ دیر پہلے برینٹ آئل کی قیمت 88 ڈالر سے 92 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 88 ڈالر فی بیرل پر دیکھی گئی۔

دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں ملا جلا رجحان رہا۔

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر 2  ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا  بعد میں ہنڈریڈ انڈیکس 318 پوائنٹس کمی کے بعد ایک لاکھ 55 ہزار 858 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اس کے علاوہ جاپان کے نکئی اور کورین انڈیکس 1.51 فیصد بڑھے جبکہ بھارتی اسٹاک ایکسچینج میں کمی آئی ،  یورپی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی کمی کا رجحان رہا۔

مزید خبریں