اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء چوہدری ریاض کی رہائش گاہ پر اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی ملاقات، اس موقع پر ندیم اصغر کیارا، اشتیاق خان، علی شان سونی، چوہدری پرویز اشرف اور مختار عباسی موجود تھے،ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، ملکی سیاسی صورتحال اور عوامی مسائل سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیااور موجودہ حالات میں جمہوری عمل کے تسلسل، سیاسی استحکام اور اداروں کے مابین ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا گیا۔شرکاء نے عوام کو درپیش مسائل بالخصوص مہنگائی، روزگار، تعلیم، صحت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں اور مؤثر حکمت عملی اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ملک میں سیاسی استحکام، عوامی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے باہمی تعاون جاری رکھا جائے گا۔اس موقع پر شرکاء نے باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔











