کراچی(روشن پاکستان نیوز) سندھ حکومت کی جانب سے 16 مارچ سے 31 مارچ تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے،سندھ میں اسکولز کو 16 مارچ سے 31 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کوئی بھی امتحان ملتوی نہیں ہوگا۔
سندھ میں 9 ہزار سے زائد ترقیاتی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں، شرجیل انعام میمن
شرجیل انعام میمن نے مزید کہا ہے کہ جمعے کے روز ورک فرام ہوم ہوگا جبکہ باقی چار دن ملازمین دفتر میں کام کریں گے۔
سندھ کابینہ کے کافی وزراء نے پولیس موبائیلیں واپس کرنے کا اعلان کردیا ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کو پابند کیا گیا ہے کہ غیر ضروری سیکیورٹی واپس لی جائے ،سابقہ نگران وزراء اور دیگر غیر ضروری سیکیورٹی واپس لی جائے ، جہاں لازمی سیکیورٹی کی ضرورت ہے وہ رہے گی۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شوقیہ سیکیورٹی رکھنے والے افراد سے سیکیورٹی واپس لی جائے،سرکاری دفاتر میں مزید دو ماہ تک ریفریشمنٹ نہیں ہوگی۔











